Tuesday, 1 May 2018

رشوت، اس ناسور کا کوئی تو علاج ہو ۔۔

لیگل پیپرز ، سب سے پہلا سوال آخر یہ ہوتا کیا ہیں اور عام زندگی میں ان کی کیا اہمیت ہے ۔ لیگل پیپرز وہ قانونی کاغزات ہوتے ہیں جن پر قانون کی مہر ثبت ہوتی ہے۔ اس بات کے ضامن کہ کچھ بھی غلط ہونے کی صورت میں قانون سے استفادہ حاصل کیا جساکتا ہے۔
اس کو مزید تفصیل سے یوں سمجھا جاسکتا ہے کہ اگر آپ کوئی گھر کرائے پر دے رہے ہیں تو باقاعدہ لیگل پیرپرز بنوائیے دونوں فریقین کے دستخط اس پر موجود ہوں اور بہتر یہ ہوگا کسی وکیل سے اس سلسلے میں مشورہ کرلیا جائے ۔ آج کل لیگل پیپر بنوانا اتنا مشکل نہیں البتہ مستقبل کی پریشانیوں سے بچا جسکتا ہے ۔ ایسا کرنے سے آپ نے قانونی طور پر اپنی بنیاد مظبوط کرلی بصورت آگے چل کر اگر کرائے دار اس پر قابض ہوکر اسے اپنی ملکیت ہونے کا دعوٰی کرتا ہے تو یہ کاغزات آپ کی مدد کرسکتے ہیں ۔ بصورت دیگر برس ہا برس کورٹ میں چلتے کیسسز کا قصور وار قانون کو قرار دینا غلط ہے بنائ ثبوت کے قانون کیونکر آپ کی مدد کر سکتا ہے ۔ 
قانونی کاروئی مکمل کرنا جن میں یہ قانونی کاغزات جہاں آپ کا حق ہیں وہیں آپ کا فرض بھی ہیں جسے پورا کرنا ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے ۔ ایک عام سی شکایت ہم نے سنی ہے اور آئے دن اس سلسلے میں خفیہ طریقے سے فلمائی گئی ویڈیوز ٹی وی اور سوشل میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں۔جی ہاں بات ہو رہی ہے ان ویڈیوز کی جو ٹریفک پولیس اہلکارؤں کی عوام سے رشوت وصول کرت ہوئے کی ۔ لیکن سوال یہ ہے کہ ان سب باتؤں کا سدِ باب کس طرح ممکن ہے تو جناب اس کا سادہ جواب ہے اپنا ڈرائیونگ لائیسنس ، گاڑی کے کاغزات م شناخٹی کارڈ جیسے ضروری کوائف اپنے ہمراہ رکھئے ۔ ان تمام کے ہوتے ہوئے اور آپ غلطی پر نہیں تو کسی کی مجال نہیں آپ کا چالان ہوسکے اور پھر بھی ایسا ہوتا ہے تو آپ اس سب کے خلاف آواز آُٹھائیے اول تو کسی میں اتنی ہمت نہیں ہوگی کیونکہ چور کو پکڑے جانے کا خؤف ہمیشہ گھیرے رہتا ہے اور یہی خوف سچ کی طاقت بن جاتا ہے ۔
معاملہ چاہے کوئی بھی ہو آپ زندگی کے کسی بھی شعبے سے تعلق رکھتے ہیں قانون کی نظر میں سب برابر ہیں اگر اپنا آپ صحیح رکھا تو یہ مٹھی بھر عناسڑ جو رشوت کے نام پت اس ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں اس سے چھٹکارا دلاسکتے ہیں ۔چاہے ایک روپیہ ہو یا دس لاکھ رشوت رشوت ہے ۔ آپ کے چالان کی مد میں جمع کرائی ہوئی رقم حکومتیں خزانے میں شامل ہوکر ملک کی فلاح وبہبود میں لگائی جاتی ہے ۔ مگر آپ کی رشوت ناصرف ملک کو پستی کی طرف دھکیلے گی بلکہ دوزخ کی جانب آپ کا ایک قدم مذید بڑھا دے گی ۔
اس اپنے حصے کا کردار ادا کیجئے ہر وہ ضروری کاغذات جن کی ضرورت پیش آسکتی ہے ان کو اپنے ہمراہ احتیاط سے رکھیں ۔ ہر کام کو قانون کے بتائے ہوئے دائرہ کار میں ریتے ہوئے کیجئے ۔ رشتہ داری ، دوستی میں اکثر اوقات قانون کو بھلا دیا جاتا ہے جیسے جوئی گاڑی کسی نے آپ  کے نام سے خریدی ہے چلا کوئی اور رہا ہے ۔ کاروبار شروع کیا جارہا ہے اور قانونی کاروائی نہیں کی گئی ۔قرض لیا اور دیا گیا مگر قانون کو نظر انداز کردیا گیا۔ایسے میں بعد میں ہونے والی پریشانی کا ازالہ قانون تو کرنے سے کجا آپ کو انصاف بروقت ملنے کی شنید نہیں ۔
کیونکہ جو آپ کے نام سے گاڑی خرید کر اس سے حادثہ کرنے کے بعد خاموش تامشائی بنا بیٹھا ہو ، جو قرض لینے کے بعد ادائیگی سے خود کو مبرا جانے ، جو قرض لیتے وقت اصل سے زیادہ مانگ کر ے یا کاروبار میں دھوکا دے جائے ۔ ایسے میں انصاف کیونکر ممکن ہے جبکہ کوئی ثبوت ہی نہیں ۔
ایسے میں رشوت و جھوٹ کا ازار گرم ہوتا ہے ۔ پھر جھوٹے مکار دشمنانِ پاکستان آپ کی پریشان ی کا ناجائز فائدہ اُٹھاتے ہیں ۔ فیس ، کمیشن ، تھٖہ ناجانے کتنی معصوم اصطلاحات کو بروئے کار لاکر مجبوریوں کا تماشہ بناتے ہوئے رشوت بٹوری جاتی ہے ۔یاد رکھئے رشوت وہ ناسور ہے جو پاکستان کی ترقی میں سب سے بڑی روکاوٹ ہے آپ کی تھوڑی سی محنت کچھ وقت کی تکلیف پاکستان کو پستی میں جانے سے بچا سکتی ہے ۔ 

Friday, 2 March 2018

اس پروجیکٹ کا بنیادی مقصد عوام الناس میں آگاہی و شعور بیدار کرنا ہے ۔ وہ آگاہی جس سے وہ انجان ہیں اور جس کا جاننا ان کیلئے بہت ضروری ہے ۔ جی پاکستانی قانون ۔۔ وہ قانون جو ان کیلئے بنایا گیا ہے ان کی سہولتوں کیلئے بنایا گیا ہے ۔ عوام کی لاعلمی انہیں بہت سے مسائل میں گھیر لیتی ہے ، اگر قانون کا علم ہوگا تو کرپشن جیسی لعنت سے ہم اپنے ملک کو بچا پائیں گے ۔ 
اس پروجیکٹ کے زریعے ہم لوگوں کو یاد دلانا چاہتے ہیں ان کی تہذیب کیا تھی ۔۔ جسے وہ سراسر فراموش کر چکے ہیں۔ ہماری آنے والی نسلیں جنہیں اس بات کا علم ہی نہیں کہ ہماری مذہبی اور سماجی اقدار کیا ہیں ان کو ہماری نئی نسل سے روشناس کروانے کی کاوش ہے ۔ یہاں ہمارے انبیائ کرام علیھم سلام کے قصے، نبی پاک ﷺ کے واقعات پر تفصیلی آرٹیکل بچوں کیلئے پیش کیئے جائیں گے۔ 
اس پروجیکٹ کے زریئے ہماری معدوم ہوتی زبان کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ جی اردو زبان ۔۔ 
جس سے شیریں زبان تو شاید ہی کوئی ہو ۔ ہم اسی شیریں زبان کے فروغ کو یقینی بنارہے ہیں۔ جس کیلئے مختلف نئے لکجھنے والوں کے افسانے اس بلاگ پر شئیر کیئے جائیں گے ۔جس کے زریعے ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتےہیں۔ 
مزید براں اس پروجیکٹ کے زریعے ہم صحت کے مسائل پر بھی بات کریں گے ۔ ہر مہینے کسی ایک شعبے کے ماہر کا انٹرویو بھی شامل کیا جائے گا۔تاکہ زیادہ سے زیادہ معلومات کو ہمارے پڑھنے والوں تک پہنچایا جائے۔